جمعرات 25 اپریل 2024

متھیرا سوشل میڈیا صارفین سے کس بات پر ناراض ہیں؟

متھیرا

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان میزبان متھیرا کچھ سال قبل گلوکار فاران جے مرزا سے علیحدگی کی تصدیق کرچکی ہیں۔

2012 میں ماڈل متھیرا پنجابی گلوکارفاران جے مرزا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ایک سال تک متھیرا نے اپنی شادی کو مداحوں سے خفیہ رکھا۔

2014 متھیرا ایک بیٹے کی ماں بن گئیں اور 2018 میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز  اداکارہ وماڈل متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس کے مطابق متھیرا کا کہنا تھا کہ آپ سب کا شکریہ لیکن براہ کرم مجھے مبارکباد دینا بند کریں، ہم دوستانہ سطح پر طلاق یافتہ ہیں، یہ ایک پرانا ٹریک تھا جسے ہم دونوں نے جاری کرنے کا سوچا تھا، ایک دوسرے کو استوار کرنا ہمیشہ اچھاہے۔

واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ متھیرا علیحدگی کی تصدیق سے متعلق کی گئی پوسٹ میں طلاق ہوجانے کے باوجود اپنے سابقہ شوہر سے محبت جاری رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ ’میں تم سے محبت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی، چاہے تم مجھے محبت نہ کرو’۔

Facebook Comments