جمعہ 19 اپریل 2024

ملائشیا: پی آئی اے کا مسافر طیارہ تحویل میں لے لیاگیا

پی آئی اے

ملائشیا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے طیارہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 کوالا لمپور میں تحویل میں لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے۔ ہم حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لیزکےواجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کاطیارہ قبضے میں لیا ہے۔

Facebook Comments