جمعہ 29 مارچ 2024

کرونا وائرس پھیپھڑوں کو کس طریقے سے متاثر کرتا ہے؟ چونکا دینے والی تصویر

پھیپھڑوں

نیویارک:(دھرتی نیوز ڈیسک) امریکی ڈاکٹر نے کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کے پھیپھڑوں کے ایکسرے کی تصویر شیئر کی جس میں وائرس کیوجہ سے پھیپھڑوں کو متاثر ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے لب بوک میں قائم ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کے ایکسرے کی تصویر شیئر کی۔

بریٹانی بینک ہیڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں تین پھیپھڑے دکھائے گئے ہیں، جن میں سے ایک صحت مند، دوسرا تمباکو نوشی کرنے والے اور تیسرا کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کا ہے۔

بریٹانی نے بتایا کہ کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کے پھیپھڑے سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے پھیپھڑوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر کے مطابق کرونا وائرس ہمارے پھپھڑوں کو تباہ کردیتا ہے، پھر اُس میں خون جمتا ہے اور پھر سانس لینے میں دشوری ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز نے اس ایکسرے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جبکہ جو متاثر ہوچکے ہیں وہ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں تاکہ نظام تنفس دوبارہ بحال ہوسکے۔

Facebook Comments