جمعہ 19 اپریل 2024

بٹ‌ کوائن، شہری کے 35 ارب 32 کروڑ روپے‌ ڈوب گئے؟

بٹ‌ کوائن

سان فرانسسکو:(دھرتی نیوز) اگر آپ کسی بھی چیز کا پاس ورڈ بھول جائیں تو اُسے یاد کرنے کے لیے چند مواقع دیے جاتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر (پروگرامر) کے ساتھ پاس ورڈ بھول جانے کا معاملہ پیش آیا، یہ کوئی عام آئی ڈی نہیں بلکہ اُن کے بٹ کوائن اسٹور کا اکاؤنٹ تھا ۔

اسٹیفن تھامس بٹ کوائن کا پاس ورڈ بھول گئے، اُن کے اس اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے جس کی پاکستانی روپے میں قدر 35 ارب 32 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

تھامس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو کے لیے 7 ہزار 2 بٹ کوائنز کی رقم ادا کی جس کے بعد وہ پاس ورڈ بھول گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت میرے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا اُس وقت بٹ کوائن کی قیمت محض چند ڈالر تھی جو کہ اب فی بٹ کوائن 34 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔

تھامس کے مطابق انہوں نے بٹ کوائن کا پاس ورڈ آئرن کی ڈیجٹل والٹ، کمپیوٹر کے علاوہ ایک کاغذ پر بھی لکھا ہوا تھا مگر یہ ساری چیزیں کھو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بٹ کوائن اسٹور پر اکاؤنٹ کی واپسی کے لیے صارف کو 10 مواقع دیے جاتے ہیں جن میں سے اب اُن کے پاس دو باقی ہیں کیونکہ وہ 8 بار غلط پاس ورڈ ڈال کر دیکھ چکے ہیں، اگر یہ دو بھی ضائع ہوگئے تو اُن کی یہ رقم ڈوب جائے گی۔

Facebook Comments