جمعہ 26 اپریل 2024

جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے ہال میں جمع کر لیا گیا مگر کیوں؟ خبر آ گئی

جنوبی افریقہ

کراچی (دھرتی نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل عرصے کے بعد تاریخی دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے جس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے انہیں ہوٹل کے ہال میں جمع کر لیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے نتائج آنے تک تمام لوگ قرنطینہ میں رہیں گے اور نتائج کلیئر آنے کی صورت میں کل سے تمام کرکٹرز کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کر سکیں گے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز 22 جنوری تک جم خانہ گراﺅنڈ میں پریکٹس کریں گے اور 23 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔

 واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آخری مرتبہ جنوبی افریقہ 2007ءمیں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز ہوتی رہی ہیں اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے۔

Facebook Comments