بدہ 17 اپریل 2024

شلپا شیٹی سلاد کیلیے گھر میں 25 دن میں سبزیاں کیسے اُگاتی ہیں؟

شلپا شیٹی

بالی وڈ فٹنس کوئن کی بات کی جائے تو ہمارے ذہن میں صرف ایک ہی نام آتا ہے اور وہ ہے شلپا شیٹی جو کہ فٹنس میں سب کے لیے ایک مثال سمجھی جاتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ سلاد میں استعمال کرنے والی سبزیاں کیسے اپنے گھر میں 25 دنوں میں خود اگاتی ہیں۔

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گھر کے اندر بنائے جانے والے ‘ہائیڈروفونک’ فارم کی جھلک شیئر کی جہاں وہ روز مرہ کی خوارک میں استعمال کی جانے والی چیزیں اُگاتی ہیں۔

شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ‘آپ جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں اور اب میں نے خالص خوراک کا ذریعہ نکال لیا ہے، اب میرا اپنا ہائیڈرو فونک فارم ہے جہاں میں اپنے سلاد کے لیے 25 دن میں خود سبزیاں اگاتی ہوں’۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو ہائیڈروفونک فارمنگ کا مطلب بھی سمجھایا، ہائیڈرو فونک فارمنگ ایک ایسی سائنس ہے جس کے ذریعے آپ بغیر کھاد کے کچھ بھی اگا سکتے ہیں۔

اس عمل میں آپ کو کچھ اگانے کے لیے کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ پودے اُگانے کے لیے آپ کو نمکیات سے بھرپور پانی کا محلول درکار ہوتا ہے۔

ہائیڈروفونک فارمنگ میں آپ کو پھیل سبزیاں اگانے کے لیے نمکیات سے بھرپور پانی کا محلول اور سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Facebook Comments