منگل 23 اپریل 2024

پاکستان نے بھی واٹس ایپ طرز کی اپنی ایپلیکیشن لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی

واٹس ایپ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستا ن نے بھی رواں سال جون تک واٹس ایپ کی طرز پر اپنی میسجنگ ایپلیکیشن لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی جو تمام جدید فیچرز سے آراستہ ہوگی ۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے تصدیق کی کہ واٹس ایپ طرز کی ایپ ” سمارٹ آفس” جون 2021ء تک لانچ کی جاسکتی ہے ، وفاقی کابینہ نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے اس طرح کی ایپلیکیشن بنانے کا ٹاسک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سونپا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اسی طرح کی ایک اور ایپلیکیشن دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی لانچ کی جائے گی ۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سمارٹ آفس ایپلیکیشن تجرباتی بنیادوں پر لانچ کی جائے گی اور اگر کوئی مسائل درپیش ہوئے تو وہ دور کیے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہناتھاکہ ایپلی کیشن کا تمام ڈیٹا محفوظ ہوگا ۔

یادرہے کہ واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے تاہم صارفین کے شدید احتجاج اوردیگر ایپس پر منتقلی کے بعد واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اپنا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔

Facebook Comments