جمعرات 18 اپریل 2024

دولت اور فیس ماسک پہننے کی عادت کے درمیان گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

فیس ماسک

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دولت اور کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں کے درمیان ایک گہرے تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق میں امریکی تحقیق کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ جو شخص جتنا زیادہ امیر ہے وہ فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلے جیسی پابندیوں کا اتنا ہی زیادہ خیال رکھتا ہے۔ اس تحقیقاتی سروے میں ماہرین نے ایک ہزار شہریوں سے کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں بارے سوالات پوچھے اور ان کا ان کی آمدنی سے موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔

 یہ سروے بالٹی مور کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین کی طرف سے کیا گیا جس کے نتائج میں معلوم ہوا کہ سالانہ 10ہزار پاﺅنڈ یا اس سے کم آمدنی والے افراد کی نسبت امیر افراد کے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں پر عمل کرنے کا امکان 54فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ سروے میں شامل امیر لوگوں میں فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلے رکھنے سمیت دیگر پابندیوں پر عمل کرنے کی شرح غریبوں کی نسبت کہیں زیادہ پائی گئی۔

Facebook Comments