جمعہ 19 اپریل 2024

پشاور: ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کااضافہ

آٹے

پشاور(دھرتی نیوز)خیبرپختونخواکے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کااضافہ ہوگیا۔

دھرتی  نیوز کے مطابق 1200 روپے میں فروخت ہونے والے مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت1320 روپے ہو گئی ،فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت80 روپے بڑھ گئی،فائن آٹے کا1320 روپے میں بکنے والا 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوا،چکن کی قیمت161 روپے فی کلو سے بڑھ کر171 روپے ہو گئی ۔

Facebook Comments