ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونا کے بعد ایک اور بیماری پھیل گئی، بلوچستان میں چار بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

کورونا

کوئٹہ (دھرتی نیوز) کورونا کے بعد بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی جس سے چار بچے جاں بحق اور درجنوں متاثر ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایک ہی خاندان کے تین بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ علاقے میں درجنوں بچے متاثر ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کی سب تحصیل گچک میں بھی خسرہ کی وبا ء سے سات ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

Facebook Comments