بدہ 17 اپریل 2024

کیا پی ایس ایل 6 کے ترانے میں آئمہ، نصیبو اور ینگ اسٹنرز آواز کا جادو جگائیں گے؟

آئمہ، نصیبو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز جلد ہی ہونے والا اور مداحوں کو جتنا میچز کا انتظار ہے وہیں شائقین پی ایس ایل 6 کے ٹائٹل سانگ کے لیے بھی بیتاب ہیں۔

بچھلے سال پی ایس ایل کا ترانا ‘تیار ہو’ نوجوان گلوکار عاصم اظہر، علی عظمت، عارف لوہار اور ہارون رشید نے گایا تھا لیکن اس ترانے کو بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل 5 کے ترانے پر بے حد تنقید اور ٹرولنگ کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور شائقین کرکٹ سے معافی بھی مانگی تھی۔

بعدازاں مداحوں کی پُرجوش فرمائش پر پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے بھی خود پی ایس ایل کے لیے ‘میلا لوٹ لیا’ گانا تیار گایا جسے کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔

اب متعدد ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، گلوکارہ نصیبو لال اور معروف ریپرز ینگ اسٹنرز گائیں گے۔

تاہم اس حوالے سے گلوکارہ آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کے ترانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ، نصیبو لال اور ینگ اسٹنرز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے ملے جلے ردِ عمل سامنے آرہے ہیں۔

نواز نامی صارف نے پی ایس ایل 6 کے ترانے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘پی ایس ایل 6 کے ترانے میں یہ دو کنگز نظر آنے والے ہیں’۔

ریحان علی کہتے ہیں کہ ‘بلآخر ینگ اسٹنرز پی ایس ایل 6 کا ترانہ گائیں گے، آئمہ بیگ بھی اچھی ہے لیکن نصیبو لال والا رسک ہے’۔

زین زاہد نامی صارف نے ایک میم شیئر کی اور کہا کہ ‘جب مجھے پتہ چلا کہ علی ظفر پی ایس ایل 6 کا گانا نہیں گا رہے’۔

انہوں نے ساتھ ہی ہیش ٹیگ ‘WeWantAliZafar’ بھی لکھا۔

Facebook Comments