ھفتہ 20 اپریل 2024

پاک سعودی سفراء کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پاک سعودی

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر راجہ اعجاز علی خان اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پاک سعودی تعلقات کے علاوہ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے. اس موقع پر  پاکستانی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر راجہ ہارون بھی موجود تھے.

Facebook Comments