جمعہ 29 مارچ 2024

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook Comments