جمعہ 29 مارچ 2024

آن لائن کلاس پڑھاتے ٹیچر نے غلطی سے شرمناک ویڈیو بچوں کو بھیج دی

آن لائن کلاس

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)  برطانیہ میں ایک ٹیچر نے طالب علموں کو آن لائن پڑھاتے ہوئے غلطی سے ایک انتہائی شرمناک ویڈیو انہیں بھیج دی۔ دھرتی نیوز کے مطابق یہ ٹیچر برطانوی شہر ہُل کے انگزپرائمری سکول میں پڑھاتی تھی جو کوروناوائرس کے سبب لگنے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنی کلاس کے بچوں کو آن لائن پڑھا رہی تھی۔ اسے گھر کے کام کے طور پر بچوں کے معروف مصنف مائیکل روزین کی ایک ویڈیو بچوں کو بھیجنی تھی تاہم اس نے غلطی سے بچوں کو ایک فحش فلم بھیج دی۔

رپورٹ کے مطابق اس فحش فلم میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان جنسی تعلق کو دکھایا گیا تھا۔ اس کلاس میں 9سے 11سال کی عمر کے طالب علم تھے جنہیں یہ ویڈیو غلطی سے بھیجی گئی۔ ٹیچر کی اس غلطی پر بچوں کے والدین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے جس پر ٹیچر نے والدین اور بچوں سے معافی مانگ لی۔ ٹیچر کا کہنا تھا کہ ”مجھ سے واقعی بہت بڑی غلطی ہو گئی۔ مجھے شاعری پر مبنی ایک کلپ بھیجنا تھا لیکن غلطی سے یہ ویڈیو بھیج دی۔ اس پر میں طالب علموں اور ان کے والدین سے معذرت خواہ ہوں۔“

Facebook Comments