جمعرات 18 اپریل 2024

ترک اداکارہ ’ حلیمہ سلطان‘ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

حلیمہ سلطان

انقرہ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ میں گھوڑوں پر سواری عام رہی لیکن اب اس ڈرامہ سیریل کی معروف کردار اسرابلجک المعروف حلیمہ سلطان کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ سکوٹی پر جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ ویڈیو ترکی کی ایک گلی میں بنائی گئی اور اداکارہ نے خود ہی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے شیئرکی ۔

یادرہے کہ اسرابلجک نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونیوالے ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کی بیوی کا کردار اداکیا ہے ، اسی ڈرامے کی وجہ سے ان کی پاکستانی فین فالوونگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور اب وہ پاکستان کی مصنوعات کے اشتہارات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

Facebook Comments