جمعہ 29 مارچ 2024

سندھ میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟سعید غنی نے بتادیا

تعلیمی ادارے

سکھر(دھرتی نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کل (سوموار) سےشروع ہوں گی،دوسرے مرحلے میں پرائمری ،سیکنڈری کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی،کالج اور یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مزدور کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ساڑھے 6لاکھ صحت کارڈ کا اجرا پائلٹ پراجیکٹ ہے اس پراجیکٹ کو بلاول بھٹو براہ راست مانیٹر کررہےہیں، سندھ حکومت سے معاہدے کے تحت مزدور کارڈ نادراچھاپ رہاہے۔ہماری لیدڑشپ نے ہمیشہ کسانوں،مزدوروں کیلئے سوچاہے، مزدور کارڈ میں کسان بھی اس کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، مزدور کارڈکے ذریعے بچوں کی تعلیم، صحت کی ذمہ داری ہم لیں گے جو پیسہ مزدور پر خرچ ہونا چاہیے ان پر ہی خرچ ہوگا۔

میرا دو شادیوں کا تجربہ کامیاب نہیں رہا لیکن اگر اللہ کو منظور ہوگا تو ۔ ۔ ۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کھل کر بول پڑیں
سعیدغنی کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل مل ایک قومی ادارہ اوراثاثہ ہے، 2015 میں ن لیگ کا فیصلہ غیردانشمندانہ تھا، ن لیگ کےدور میں سٹیل مل کی گیس بندکی گئی 5سالوں میں اربوں روپےتنخواہوں کی مددمیں خرچ کئے آج سٹیل مل بند ہے تو قصور ملازمین کا نہیں، گیس ملازمین نے بند نہیں کی تھی۔

Facebook Comments