جمعرات 25 اپریل 2024

مولانا طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیزا کی پیش کش

پیش کش

اسلام آباد:(دھرتی نیوز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیز کھلانے کی پیش کش کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ دورحکومت میں علمائےکرام کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے،حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے بڑے محترم ہے، انہیں ہم حلوہ کھلائیں گے اور اُن کے لیے پیزا بھی حاضر ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ’اسلام آباد کا اقتدار ابھی مولانا سے دور ہے‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’مدرسےکےچھوٹے بچوں کو شعور نہیں کہ وہ کہاں جارہے ہیں،وفاق المدارس ہمارے ہیں اور ہم ان کے ہیں، فتوے بازی کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے‘۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، موجودہ حکومت ختم نبوت ﷺ کی علمبردار ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے فلسطین سےمتعلق مؤقف پر فلسطینی بھی فخر کرتے ہیں‘۔

Facebook Comments