جمعہ 29 مارچ 2024

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

موسم

اسلام آباد(دھرتی نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل (پیر کے روز )پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پنجاب کے اضلاع راولپنڈی ،اٹک،جہلم، منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، میانوالی، ڈی جی خان، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

میرا دو شادیوں کا تجربہ کامیاب نہیں رہا لیکن اگر اللہ کو منظور ہوگا تو ۔ ۔ ۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کھل کر بول پڑیں
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا ، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔ تاہم صبح کے اوقات میں اسلام آباد اور گرد و نواح میں بعض مقامات پردھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

 گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔

Facebook Comments