منگل 23 اپریل 2024

ورزش کرتی خاتون اچانک گری اور مر گئی، وجہ ایسی کہ آپ یہ غلطی کبھی بھول کر بھی نہ کریں

ورزش

لندن(دھرتی نیوز) انسان کو ہر روز ورزش کرنی چاہیے جس سے جسم صحتیاب رہتا ہے لیکن ورزش کے دوران ایسی غلطی کبھی نہ کریں جس سے آپ کی جان کو خطرہ ہو۔ لندن میں ورزش کرتی ہوئی خاتون نے ایسی غلطی کی کہ اس کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون ورزش کرتے اچانک نیچے گری اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ نارتھ ویلس کی رہنے والی چھیالیس سال کی جونا لیچ اپنے شوہر جسٹن بیلینسن اور تین بچوں کے ساتھ نارتھ ویلس میں رہتی تھی۔ خاتون ‘کیئر ورکر’ کے طور پر رات کی شفٹ میں بھی کام کرتی تھی۔ اس دن وہ نائٹ شفٹ کر کے آئی تو سونے کے لیے بستر پر گئی لیکن نیند نہ آنے کی وجہ سے وہ ورک آؤٹ (ورزش) کرنے چلی گئی۔

میرا دو شادیوں کا تجربہ کامیاب نہیں رہا لیکن اگر اللہ کو منظور ہوگا تو ۔ ۔ ۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کھل کر بول پڑیں
خاتون ایکسرسائز مشین پر ورزش کر رہی تھی اور ساتھ میں ٹی وی بھی دیکھ رہی تھی جس سے اچانک اس نے بیلنس کھو دیا اور نیچے گر کر بے ہوش ہو گئی جس کے بعد اس کے شوہر نے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کی موت برین ہیمبریج ‘دماغ کی نس پھٹنے’ کی وجہ سے ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق نائٹ شفٹ کرکے آنے کے بعد انہوں نے نیند پوری نہیں کی اور ورزش شروع کر دی جس پر خاتون کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

Facebook Comments