ھفتہ 17 اپریل 2021

پی ایس 52 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پی ایس 52

عمر کوٹ(دھرتی نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52عمرکوٹ پر ضمنی ا نتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، حلقے میں پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئیں اور پولنگ سٹیشنوں پر رات گئے انتخابی سامان پہنچادیا گیا۔

پی ایس 52عمرکوٹ کی نشست سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، جس پر اب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پی پی امیدوار امیر علی شاہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ارباب غلام رحیم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ہیں اور انہیں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔

پی ایس 52 میں آج عام تعطیل کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس 52 کی کل آبادی 3 لاکھ 49 ہزار 773 ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 174 ہے۔اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 268 ہے جبکہ 128 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 40 حساس اور 50 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM