جمعہ 29 مارچ 2024

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے کمرے میں مبینہ طورپر خودکشی کرلی، لاش برآمد

خودکشی

 لاہور (دھرتی نیوز)  ٹاؤن شپ کے علاقے میں نجی ہوسٹل میں طالبہ نے پراسرار طور پر دوپٹے سے پھندا لے کر خودکشی کرلی۔

طالبہ “ا”  محلہ لال جہانیاں کی رہائشی تھی اور لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی،  ہوسٹل کے روم میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کراکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ،تاہم پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments