جمعہ 29 مارچ 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کب کراچی پہنچے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

جنوبی افریقہ

لاہور (دھرتی نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی میں رپورٹ کریں گے جہاں ان کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کے تمام اراکین کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ ہو گیا ہے اور تمام رپورٹس منفی آئی ہیں اور اب یہ کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے جہاں دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ ہوٹل پہنچنے پر ہو گی۔ کپتان بابراعظم، عابد علی، اظہرعلی، ہیڈکوچ مصباح الحق، باﺅلنگ کوچ وقار یونس، ٹیم منجیر منصور رانا سمیت دوسرے اراکین کی منگل کو سہ پہرلاہورسے فلائٹ ہے۔

دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزبراہ راست کراچی پہنچیں گے، قومی ٹیم میں پہلی بار منتخب ہونے والے ڈومیسٹک کے پرفارمرزپاکستان کپ کے سلسلے میں پہلے سے ہی کراچی میں موجود ہیں۔ پانچ روز کے قرنطینہ میں رہنے والی قومی ٹیم کے ارکان کودوسری کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آنے پر 21 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments