جمعہ 29 مارچ 2024

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

شمالی وزیرستان

وزیرستان  (دھرتی نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments