جمعہ 19 اپریل 2024

سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں کامستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے،جے یو آئی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات لڑنے پر متفق ہیں۔

دھرتی نیوزکے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری ، مریم اورنگزیب ،راجہ پرویز اشرف،زاہدخان، سکندر شیرپاﺅاور ہاشم بابرشریک ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے،جے یو آئی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات لڑنے پر متفق ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا،پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی،پی ڈی ایم جماعتیں مشترکہ سینیٹ الیکشن لڑنے کے بعد مشترکہ چیئرمین لائے گی۔

Facebook Comments