جمعہ 19 اپریل 2024

بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی، 8 ٹرک ڈرائیوروں کی 13 سالہ بچی سے دن میں تین تین بار اجتماعی زیادتی

زیادتی

بھارت (دھرتی نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں پر 8 ٹرک ڈرائیوروں نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،حیوانیت کی انتہا اس وقت ہو گئی جب سفاک درندوں نے معصوم بچی کو ایک دن میں تین تین بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ میں 11جنوری کو یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب دو ٹرک ڈرائیور 13 سالہ بچی کو اغوا کر کے جنگل میں لے گئے تھے اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں متاثرہ بچی کو ایک ہوٹل میں لے جایا گیا جہاں ہوٹل کے مالک اور دیگر ٹرک ڈرائیوروں نے بھی اجتماعی زیادتی کی۔ملزمان نے ہوٹل پر بچی کو 4 ٹرک ڈرائیوروں سمیت 5 لوگوں کے حوالے کیا جہاں پھر تمام سفاک درندوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس ڈھابے کے مالک ، بچی کو لانے والے 2 ٹرک ڈرائیوروں اور ہوٹل میں موجود دیگر 4 ڈرائیوروں نے اسی ڈھابے پر ایک دن میں بچی کو تین بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کو بے ہوش ہو جانے پر مردہ سمجھ کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔متاثرہ بچی کو ہوش آیا تو اس نے وہاں سے گزرنے والوں سے مدد مانگی جہاں سے دوبارہ ایک ٹرک ڈرائیو نے مدد کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔اس نےبھی اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ویران علاقے میں پھینک کر فرار ہو گیا۔بچی کو ہوش آیا تو اس نے آبادی کا رخ کیا جہاں پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔طبعیت سنبھلنے پر ملزمان کے نام بتائے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دو ملزمان تاحال فرار ہیں۔متاثرہ بچی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ واقعے سے پانچ روز قبل بھی انہی ملزمان میں سے چار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن وہ خوف کے باعث کسی کو بتا نہیں سکی۔

بعدازاں انہوں نے اغوا کیا اور دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو مکمل ٹھیک ہونے میں کچھ عرصہ لگے گا۔

Facebook Comments