ھفتہ 20 اپریل 2024

نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت کتنے ملین ڈالر ہے؟ براڈ شیٹ فیصلے میں تہلکہ خیز انکشاف

فواد چوہدری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق ایک نیا تہلکہ ہیں۔ لندن کی عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بات بتائی ہے کہ نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر ہے۔فواد چوہدری کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں اور آگے چلیں ’ بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔‘

 خیال رہے کہ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس کا فیصلہ پبلک کردیا ہے۔ اُن کے مطابق نوازشریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی کی مد میں براڈشیٹ کو 21 اعشاریہ 5 میں سے 20 اعشاریہ 5 ملین اداکرنا پڑے ہیں، سنہ 2018 کے آرڈر میں لکھا ہے کہ شہبازشریف نے 7 اعشاریہ 3 ملین نیب کو اداکئے۔

Facebook Comments