جمعہ 29 مارچ 2024

جاتے جاتے ٹرمپ کا روس کے خلاف بڑا فیصلہ

ٹرمپ

ماسکو:(دھرتی نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے روس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں مخالف ملک یعنی روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ ہمارے مخالفین کے تیار کردہ (UAS) اور اس کے اجزا یعنی بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام پر انحصار ہماری قومی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

اس سلسلے میں جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم سے مخالف ممالک سے سافٹ ویئر، الیکٹرانک پرزوں کی خریداری اور کے استعمال سے امریکی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں، جن کو روکنے کے لیے امریکی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ اب امریکا کو اپنے مخالف ممالک سے ٹیکنالوجی اور تکنیکی معاونت لینے سے اجتناب کرنا ہوگا اور ملکی سطح پر تیار کردہ UAS کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

واضح رہے امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے روسی ساختہ بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments