جمعرات 28 مارچ 2024

تیز رفتار ہیوی بائیک کا خوفناک حادثہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

ہیوی بائیک

ایڈیلیڈ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں انتہائی تیز رفتار ہیوی موٹرسائیکل سے گر کر دو نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں دس میٹر تک اچھل کر زمین پر آگرے۔

اس حوالے سے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نوجوان ہیوی بائیک پر انتہائی تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ اچانک سامنے آنے والی ڈھلان پر موٹر بائیک قابو سے باہر ہو کر گر پڑی اور یہ دونوں دس میٹر تک ہوا میں اچھل کر زمین پر گر پڑے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی عمریں 20اور21سال ہے۔ اس حوالے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موڈ اسٹریٹ گیلفورڈ ایونیو پر ڈھلان میں گرنے سے چند سیکنڈ قبل وہ کتنی تیز رفتاری سے بائیک چلارہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے کے باعث یہ دونوں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments