جمعرات 25 اپریل 2024

” ایم جی زیڈ ایکس “ کی قیمت کیا ہو گی ؟ کمپنی نے اتنی کم قیمت رکھنے کا اعلان کر دیا کہ لوگ خریدنے کیلئے لپک پڑیں گے

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران متعدد کمپنیوں کی جانب سے اپنی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جس سے شائقین کو انتخاب کیلئے لمبی فہرست میسر آ ئی اور ساتھ ساتھ مارکیٹ میں مقابلہ بازی بھی بڑھ گئی ہے ،گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیاں اپنی مصنوعات میں بہتری لاتے ہوئے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہیں ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ” مورس گیراج “ (ایم جی )موٹرز کی جانب سے حال ہی میں اپنی شاہکار گاڑی ” ایم جی زیڈ ایس “ کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اس کی قیمت کا اعلان بھی کر دیا گیاہے جو کہ دیگر ایس یو وی کے مقابلے میں نہایت کم ”41 لاکھ روپے ”رکھی گئی ہے ، انتہائی کم قیمت کے باعث ایم جی زیڈ ایس پاکستان کی سستی ترین ایس یو وی بن گئی ہے ۔

گاڑی حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے صارفین کیلئے کمپنی کی جانب سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں جس کے مطابق ” پے آرڈر “ کا کمپیوٹرائزڈ ہونا لازمی ہے اور کمپنی ہاتھ سے تحریر شدہ پے آرڈر تسلیم نہیں کرے گی ، بکنگ کے خواہشمند کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پرچیز آرڈر کا لیٹر ہیڈ پر ہونا ضروری ہے ۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں بتایا گیاہے کہ گاڑی کی خریداری کیلئے این ٹی این سرٹیفکیٹ کی کاپی ، دستاویزات پر کمپنی کی سٹیمپ اور 20 لاکھ روپے جزوی ادائیگی کے طور پر دینے ہوں گے ۔گاڑیوں کی ڈیلیوری اپریل 2021 میں شروع کی جائے گی ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایم جی موٹرز اپنی گاڑی ایم جی زیڈ ایس الیکٹرک بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اس وقت جو پاکستان میں گاڑی فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے وہ پٹرول ہے ۔

جب سے کمپنی کی جانب سے ایم جی ایچ ایس متعارف کروائی گئی ہے اس نے مقامی صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور بتایا گیاہے کہ اس گاڑی کے ایک ہزار یونٹس صرف فیصل آباد میں فروخت کیے گئے ہیں ۔ایم جی موٹرز کی گاڑی ” ایم جی زیڈ ایس “ کے دراصل تین ماڈلز ہیں جن میں 5 سپیڈ مینول ، 6 سپیڈ مینول اور 6 سپیڈ آٹو میٹک شامل ہیں ، بہر حال پاکستان میں ایم جی 5 سپیڈ مینول متعارف کروایا جارہاہے جس میں 1.5 سی سی وی ٹی آئی ٹیک نان ٹربو انجن نصب کیا گیاہے جو کہ 106 ہارس پاور اور 141 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

گاڑی میں لمبے سفر پر جانے والے ڈرائیورز کی آسانی کیلئے اہم ترین فیچر ’ ’ کروز کنٹرول “ بھی دیا گیاہے جبکہ گاڑی کی پینورامک سکائی رووف اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتاہے ،گاڑی میں فوگ لائٹس ، ریئر پارکنگ سینسرز ، فرنٹ اور بیک سکرین پر وائپرز ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم ، دس عشایہ ایک انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم ، 17 انچ کے الائے ویلز دیئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments