بدہ 24 اپریل 2024

شفقت محمود نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے ، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سال کرنے کی تجویز آئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا کہناتھا کہ سول سروسزریفارم کے 6 حصوں پرکل فیصلے ہوئے،سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،اگرسرکاری ملازم کانیب میں کیس ہواتواس کی ترقی نہیں ہوگی،سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنےکافیصلہ کیاگیا،کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کامقصداداروں کی کارکردگی بہتربناناہے،پہلی بارتقرری کی مجازاتھارٹی کاتعین کیاگیا ہے ۔

وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈزکےاختیارات میں اضافہ کیاگیا،سول سروس ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی بنائی ہے،روٹیشن پالیسی پرعمل نہ کرنیوالے افسرکی پروموشن نہیں ہوگی،سرکاری افسرکسی صوبے میں 10 سال سے زائدملازمت نہیں کرسکتا، اصلاحات کامقصدنظام کودرست کرناہے۔

Facebook Comments