جمعہ 19 اپریل 2024

وہ آدمی جو اپنے آپ کو کچھ نہ کرنے کے لیے کرائے پر دے کر ماہانہ لاکھوں روپے کماتا ہے

کرائے

ٹوکیو(دھرتی نیوز) جاپان میں ایک آدمی نے خود کو کرائے پر دینے کا ایسا انوکھا پیشہ اپنا رکھا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا مگر وہ اس پیشے سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے اس 37سالہ شخص کا نام شوجی موریموتو ہے جو ’کچھ نہ کرنے کے لیے ‘ خود کو کرائے پر دیتا ہے اور فی گاہک 10ہزار ین (تقریباً 15ہزار روپے) وصول کرتا ہے۔

شوجی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتا رکھا ہے کہ ” آپ خود سے دکان میں داخل نہیں ہو سکتے؟ آپ کی ٹیم میں ایک کھلاڑی کم ہے؟ یاآپ کو ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو کسی قطار میں کھڑے ہو کر یا کسی سیٹ پر بیٹھ کر اسے آپ کے لیے مختص رکھ سکے؟ میں آپ کے لیے یہ سب کام کر سکتا ہوں۔“رپورٹ کے مطابق شوجی 2018ءسے اس طریقے سے پیسے کما رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مفت میں لوگوں کے چھوٹے موٹے کام کیا کرتا تھا جن میں بظاہر اسے کچھ نہیں کرنا پڑتا تاہم اب وہ اس کے عوض پیسے لیتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اسے روزانہ 3سے 4گاہک مل جاتے ہیں اور وہ اچھی آمدنی کما رہا ہے۔

Facebook Comments