جمعہ 19 اپریل 2024

شوہر کے قتل پر خاتون باپ اوربھائی کے خلاف عدالت پہنچ گئی

قتل

کراچی(دھرتی نیوز) شوہر کے قتل پر خاتون باپ اوربھائی کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

دھرتی نیوزکے مطابق خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ میرے باپ اوربھائی قاتل ہیں، پولیس بھی ملی ہوئی ہے،شوہر کے قتل میں والد رشید، عرفان، عثمان، ظہیراورنامعلوم افرادشامل خاتون ہیں۔

خاتون نے استدعا کی کہ شوہر کو قتل کردیاگیامجھے اورمیرے بیٹے کو تحفظ فراہم کریں،عدالت نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے انصاف کے منصب پر بٹھایا ہے،جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ کیس ذمہ داری سے سنیں گے ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے ،عدالت نے سول جج ملیر سے کیس میں ابتک ہونے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

Facebook Comments