جمعرات 25 اپریل 2024

کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا

ڈالر

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 160.50 سے بڑھ کر160.65 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کاروبار کے دوران  100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 45 ہزار  752 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گذشتہ روز مارکیٹ226 پوائنٹس کی کمی سے 45,676 پر بند ہوئی تھی۔

Facebook Comments