منگل 16 اپریل 2024

اسلام آباد کے بعد فیصل آباد میں پولیس اہلکار نے گاڑی نہ روکنے پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس

فیصل آباد(دھرتی نیوز) پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے4 نامز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے کار کو روکا اس دوران گاڑی شہری اور اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ گاڑی بھگانے پر پٹرولنگ اہلکاروں نے تعاقب کیا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مقدمہ میں نامزد چاروں پٹرولنگ اہلکاروں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔

سی پی او نے آئی جی کو ابتدائی انکوائری رپورٹ بھیج دی ہے جس میں بتایا گیا کہ اہل کاروں نے کار روکنے کی کوشش کی۔

کار نہ رکنے پر اہل کاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ پھرالہ گاوں میں کار سوار گاڑی چھوڑکر پیدل بھاگے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے وقاص نامی شخص شدید زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ پولیس کی غفلت پائی گئی ہے۔ اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا اور قواعد نظر انداز کیے۔ پٹرولنگ پولیس کے متعلقہ اہل کاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook Comments