جمعرات 25 اپریل 2024

بڑے عرب ملک کے بھرے بازار میں 2 خود کش دھماکے، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

بغداد

بغداد (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) عرب ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہوئے ہیں۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دو خود کش حملہ آوروں نے طیران سکوائر پر خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔

وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ان دھماکوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جب سے عراق میں داعش کو شکست ہوئی ہے اس کے بعد سے اب تک کا یہ سب سے بڑا خود کش حملہ ہے۔ آخری بار بغداد کے طیران سکوائر میں جنوری 2018 میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook Comments