جمعہ 29 مارچ 2024

آج ڈالر مہنگا لیکن ایک سال میں کتنا سستا ہوا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے تبدیلی آرہی ہے

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج 21 جنوری کو امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 12 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 62 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے کا تھا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی آئی ہے۔ تیس روز پہلے پاکستان میں ایک امریکی ڈالر 161 روپے 63 پیسے کا تھا۔

ایک سال کے عرصے میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 9 روپے 35 پیسے کم ہوئی ہے۔ آج سے ایک سال پہلے امریکی ڈالر 169 روپے 98 پیسے کا تھا۔

Facebook Comments