جمعہ 19 اپریل 2024

آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کو اہم کامیابی مل گئی

آئی ٹی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 40 فی صدہو گیا ۔

مالی سال 2020-21 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر ) میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) بشمول ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سے 958 ملین امریکی ڈالرز ترسیلات زر حاصل ہوئیں۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی پرفارمنس رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں مالی سال 2020-21 کے پہلے چھ مہینوں میں آئی ٹی برآمدات میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ قابل تحسین ہے ،آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا کردار قابل تعریف ہے۔

Facebook Comments