جمعہ 29 مارچ 2024

انٹر بینک میںڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

ڈالر

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج آغاز میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں آٹھ پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160.62 روپے سے کم ہو کر 160.54 روپے پرآ گئی ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 984 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے اندر 87 پوائنٹس اضافہ ہوا اور اس وقت انڈیکس 46 ہزار 71 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments