جمعرات 28 مارچ 2024

ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کاشوق نہیں،عوام کے پیسے واپس کردیں،فوادچودھری

فوادچودھری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہناہے کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کاشوق نہیں،بالکل نہیں چاہتے نوازشریف جیل جائیں،نہیں چاہتے خواجہ آصف جیل میں رہیں ،ہمارے پیسے واپس کردیں،یہ پیسے عوام کے ہیں،عمران خان کسی صورت معاف نہیں کر سکتے۔

 وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاکہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چودھری کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،مریم نوازجب جلسوں پر نکلتی ہیں مہنگے ترین ڈیزائنر کے کپڑے پہنتی ہیں،شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟،انہوں نے کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کی نوازشریف حکومت نے 10 ہزارمیگاواٹ بجلی کے معاہدے کئے،اس بجلی کی پاکستان کو ضرورت نہیں تھی،معیشت میں بہتری آرہی ہے،گھی اور چینی کی قیمت کی ہم نے رپورٹ لی ہیں۔

Facebook Comments