جمعہ 29 مارچ 2024

ایپل کے مالک اور عام ملازم کی تنخواہ کتنی ہے؟

ایپل کے مالک اور عام ملازم کی تنخواہ کتنی ہے؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹِم کُک نے گزشتہ برس یعنی 2019 میں ایک کروڑ 15لاکھ ڈالرز  (تقریباً ایک ارب 79 کروڑ روپے) سے زائد صرف تنخواہ کی مد میں کمائے۔

ایپل کی جانب سےامریکا کی سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹم کک نے گزشتہ برس بنیادی تنخواہ کی مد میں 30 لاکھ ڈالرز کمائے جب کہ انہیں ملنے والی دیگر مراعات 77 لاکھ ڈالرز سے لگ بھگ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹم کک کی تنخواہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 55 ہزار 466 ڈالرز تھی۔

گزشتہ برس کک کی کمائی 2018 کی نسبت 40 لاکھ ڈالرز کم ہے کیونکہ سال 2018 میں انہوں نے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ تنخواہ کی مد میں کمائے تھے۔

تاہم، کک کی کمائی میں 2019 میں اسٹاک مارکیٹ سے ملنے والے ایوارڈ شامل نہیں ہیں جو کہ 11 کروڑ ڈالرز سالانہ سے زائد ہے۔

ایپل مین دیگر افسران کی بنیادی تنخواہ بھی 10 لاکھ ڈالرز سالانہ کے قریب ہیں اور انہیں اسٹاک شیئرز اور مراعات کی مد میں مزید دو کروڑ سے ڈھائی کروڑ ڈالرز بھی ملتے ہیں۔

تمام ایپل افسران کی کمائی کمپنی میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کی اوسط تنخواہ 57 ہزار 5 سو 96 ڈالرز سے کئی گنا زیادہ ہے۔

Facebook Comments