ھفتہ 20 اپریل 2024

ہوٹل مالکان کی جانب سے ملازم کی انگریزی کے مذاق پر علی گل پیر کی ویڈیو وائرل

علی گل

چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ واقعہ جہاں اس وقت ٹوئٹر پر ریسٹورنٹ کے نام کے ہمراہ بائیکاٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا وہیں ملک بھر سے ریسٹورنٹ کی مالکان خواتین پر بنائے جانے والے تنقیدی میمز  بھی سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کرنے لگے۔

اب پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir)

علی گل پیر نے ویڈیو اسٹینڈاپ کامیڈین اکبر چوہدری اور پاکستان میں برطانوی صحافی جارج فلٹن کے ساتھ بنائی ہے۔

ویڈیو میں علی گل پیر کو ہوٹل مالک دیا حیدر اور اکبر چوہدری کو عظمیٰ  دکھایا گیا ہے جبکہ جارج فلٹن کو ریسٹورنٹ کا ملازم بنایا گیا ہے۔

 ویڈیو کا بنیادی مقصد درحقیقت ان لوگوں کی حماقتوں کی نشاندہی کرنا ہے جو دوسروں کی انگریزی بولنے میں پیش آنے والی مشکلات کا مذاق اڑاتے ہیں۔

Facebook Comments