جمعہ 29 مارچ 2024

چھاپہ مارنے والا جعلی ایکسائز افسر دکاندار کے ہتھے چڑھ گیا لیکن دراصل ایسی کیا بات کی تھی جس کی وجہ سے پکڑا گیا ؟

چھاپہ

کراچی (دھرتی نیوز) ایکسائز آفیسر بن کر مبینہ طورپر چھاپہ مارنیوالا نو سرباز دکاندار نے پکڑ لیا ، وہ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر رشوت کا مطالبہ کررہا تھا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق یہ واقعہ فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا ، نوسرباز نے ٹیکس نہ دینے پر دکاندار کو دھمکانہ شروع کیا تو اس نے شناخت طلب کی لیکن ملزم ثبوت پیش نہ کرسکا جس کے بعد دکاندار نے سجاد مرزا کو دبوچ کر دکان کے اندر ہی بند کرکے پولیس کو کال کردی۔

مزید تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم ایکسائز افسر نہیں بلکہ ایک افسر کا پرسنل اسسٹنٹ ( پی اے) ہے ۔ سب سے حیران کن انکشاف یہ ہوا کہ دکاندار کے مطابق پولیس نے ان کی شکایت پر نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو حراست میں لیا۔

Facebook Comments