جمعہ 19 اپریل 2024

کھیتوں پر بندروں کا حملہ۔ عجیب واقعہ

کھیتوں پر بندروں کا حملہ

بنکاک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے تناظر میں نافذ العمل جزوی لاک ڈاؤن کے باعث غذا نہ ملنے پر بندروں کے جھنڈ نے کھیت پر دھاوا بول دیا ہے۔

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل تھائی لینڈ سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا تھا تاہم اب باقی دنیا کی طرح یہاں بھی سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان حالات میں تھائی لینڈ میں رہنے والے بندروں کا برا حال ہے، انہیں ہمیشہ سیاحوں کے ہاتھوں کھانے پینے کی وافر اشیا میسر آ جاتی تھیں لیکن اب وہ بھی خوراک کی تلاش میں غول در غول گلیوں میں پھر رہے ہیں۔

اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سو سے زائد بندر جن میں بچے بھی شامل ہیں، کھانا کی تلاش میں مکئی کے کھیت پر دھاوا بول کر فارم ہاؤس کو تہس نہس کررہے ہیں

تھائی لینڈ کے صوبہ نخون رتچاسیما کی ہے، جہاں یہ واقعہ رواں ماہ کی اٹھارہ جنوری کو رونما ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک کے ستائے بندر مکئی کے دانوں پر ٹوٹ پڑے ہیں۔

مقامی گاؤں کے لوگ صرف دور سے ہی بندروں کے ہاتھوں اپنے فصل کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، ایک متاثرہ کسان کا کہنا تھا کہ وہ انہیں روکنے کی ہمت نہیں کرسکتا کیونکہ وہ تعداد میں زیادہ ہیں اور مجھ پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے صوبہ نخون رتچاسیما تاریخی حیثیت کا حامل ہیں، یہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور یہ سیاح بندروں کی خوراک کو بڑا زریعہ بھی تھے، مگر عالمی وبا کے باعث سیاحوں کی آمد بند ہوچکی ہے۔

کروبا وبا کے باعث سال دوہزار بیس کے پہلی اور دوسری سہہ ماہی میں کسی سیاح نے تھائی لینڈ کا رخ نہیں کیا، تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں بیرون ملک سے صرف 3،065 سیاح تھائی لینڈ آئے۔

Facebook Comments