ھفتہ 17 اپریل 2021

صدارت کے آخری لمحات میں ٹرمپ کے کیا جذبات تھے؟ صحافی نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

ٹرمپ

امریکی صحافی نے ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات میں سابق صدر کے جذبات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔

امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے اور ٹرمپ کی صدارت کے دور میں وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے اپنے انٹرویو میں سابق صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات کو بیان کیا۔

اپنے انٹرویو میں صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی صدارت کے آخری لمحات میں انتہائی اداس تھے اور انہوں نے خود کو کافی تنہا کرلیا تھا۔

صحافی نے بتایا کہ انہوں نے صدارت کے دوران ٹرمپ کو کبھی اتنا تنہا نہیں دیکھا، وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی الوداعی تقریب سے ٹرمپ نے انتہائی کم افراد سے خطاب کیا جب کہ اس دوران صحافیوں کی بھی کم تعداد موجود تھی۔

صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسردہ اور جذباتی سا مرحلہ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل صدارتی دور میں ٹرمپ کو اتنا تنہا اور اداس نہیں دیکھا۔

امریکی صحافی کا بتانا تھا کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد ٹرمپ کو جہاں اپنے رد عمل پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں انہیں میڈیا نمائندگوں کی بھی ناراضی کا سامنا رہا کیونکہ کیپٹل ہل واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر روزانہ انہیں کور کرنے والے بڑے میڈیا اداروں کے صحافی انہیں فلوریڈا میں کوریج دینے نہیں پہنچے تھے۔

واضح رہےکہ امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کی انتخابات میں فتح کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا اور انہوں نے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی جب کہ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کے بعد مسلسل دھاندلی کا الزام عائد کیا لیکن اس حوالے سے عدالتوں میں دائر کیے گئے کیسز میں بھی انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM