جمعہ 29 مارچ 2024

ہواوے کا اپنی فلیگ شپ پی اور میٹ سیریز فروخت کرنے پر غور

اپڈیٹ: ہوواوے نے آفیشل پریس ریلیز کے ذریعے اس خبر کی تردید کی ہے۔ پریس ریلیز خبر کے آخر میں موجود ہے۔

ہواوے نے 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، مگر اب لگتا ہے کہ امریکی پابندیوں نے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پہلے وہ نمبرون پوزیشن کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوئی اور پھر آنر برانڈ کو فروخت کردیا، تاکہ اس کی بقا کو یقینی بناسکے۔ اب خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہواوے کی جانب سے فلیگ شپ پی اور میٹ سیریز کو شنگھائی حکومت کے قائم کردہ کنسورشیم کو فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بات چیت کئی ماہ سے جاری ہے، مگر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہواوے کو ابھی بھی توقع ہے کہ وہ غیرملکی پرزہ جات کی سپلائی کا مقامی متبادل حاصل کرسکے گی، جس سے اسے فونز کی پروڈکشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ میٹ اور پی سیریز ہواوے کے اہم ترین فونز ہیں، 2019 کی تیسری سہ ماہی سے 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ان دونوں سیریز کے فونز سے کمپنی کو 39.7 ارب ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔

پچھلے سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران فونز کی مجموعی فروخت کا لگ بھگ 40 فیصد حصہ ان دونوں سیریز پر مشتمل تھا۔ مگر اس ہواوے کے لیے سب سے بڑی پرزہ جات کی قلت ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ہواوے کو اہم ترین سپلائر ٹی ایس ایم سی سے الگ ہونا پڑا تھا اور ابھی بھی ہواوے کا خیال ہے کہ نئے امریکی صدر کی جانب سے پابندیوں کو ختم یا نرم نہیں کیا جائے گا۔ ہواوے سے الگ ہونے کے بعد آنر کو میڈیا ٹیک، کوالکوم، انٹیل اور اے ایم ڈی کے پراسیسر تک رسائی حاصل ہوئی، اور پہلا فون وی 40 فائیو جی گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا۔

ہواوے کو چین کی سب سے بڑی چپ کمپنی ایس ایم آئی سی سے مدد ملنے کی توقع تھی مگر دسمبر 2020 میں امریکا نے ایم ایم آئی سی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔ہواوے کی جانب سے رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے تردید جاری کی گئی ہے۔

 

ہواوے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کا عکس

Huawei – Press Statement

ہواوے کو اس بات کا ادراک کا ہے کہ ہمارے فلیگ شپ اسمارٹ فون برانڈز کی فروخت کے حوالے سے غیر یقینی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہیاور نہ ہی ہواوے کا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ ہم اپنے اسمارٹ فون کے کاروبار کے حوالے سے پوری طرح پرعزم ہیں، اور دنیا بھر کے صارفین کے لئے عالمی معیار کی بہترین پراڈکٹس اور تجربات فراہم کرتے رہیں گے۔

٭٭٭
About HUAWEI AppGallery
AppGallery is a smart and innovative ecosystem that allows developers to create unique experiences for consumers. Our unique HMS Core allows apps to be integrated across different devices, delivering more convenience and a smoother experience – and this is part of our wider 1+8+N strategy at Huawei. With the HUAWEI AppGallery, our vision is to make it an open, innovative app distribution platform that is accessible to consumers, and at the same time, strictly protects users’ privacy and security while providing them with a unique and smart experience. Being one of the top three app marketplaces globally, HUAWEI AppGallery offers a wide variety of global and local apps across 18 categories including navigation & transport, news, social media, and more. HUAWEI AppGallery is availablein more than 170 countries/ regions with 500 million monthly active users globally, covering mainstream apps and services in Europe, Latin America, Asia Pacific, Middle East, Africa, and more regions. Within H1 2020, total downloads from HUAWEI AppGallery have reached 184 billion time.

For media inquiries:
Huawei CBG
Khan Muhammad Osama Shaukat
Manager – Public Relations
Email: osama.shaukat@huawei.com

Syntax Communications
Faisal Mushtaq: 0321-2431568
Sheeraz Mohiuddin: 0333-2235774

 

 

 

Facebook Comments