پیر 01 مارچ 2021

وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے نوجوان کی قسمت چمک اٹھی، روزانہ 26 لاکھ روپے کمانے لگا

لندن:(دھرتی نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نوکری سے محروم ہونے والے باہمت نوجوان نے عزم وحوصلے کی نئی مثال قائم کردی اور آج تقریباً روزانہ 12 ہزار پاؤنڈ(26 لاکھ پاکستانی روپے) کما رہا ہے۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین گلیور نامی نوجوان ایک سلون ورکر تھا لیکن بدقسمتی سے وبائی صورت حال کے دوران اسے بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مایوسی کو اپنے پاس بھٹکنے تک نہ دیا اور اب وہ جلد کروڑ پتی(پاؤنڈ کے لحاظ سے) بننے جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین گلیور نے ملازمت سے محرومی کے بعد اپنا آن لائن کاروبار شروع کیا اور آج وہ روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے، بزنس کے آغاز سے اب تک وہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ منافع حاصل کرچکا ہے۔

مہلک وائرس نے دنیا بھر میں جہاں جانی نقصان پہنچایا وہیں مالی طور پر شہریوں کو شدید دھچکا دیا، کاروبار بند ہونے کے باعث لاکھوں ورکرز نوکریوں سے گئے جو بعد میں کئی خودکشیوں کی وجہ بھی بنی لیکن برطانوی شہری اُن میں سے نہیں تھا جو مایوس ہوکر ذہنی دباؤ لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کھیتوں پر بندروں کا حملہ۔ عجیب واقعہ

رہمفرڈ علاقے سے تعلق رکھنا والا 20 سالہ نوجوان گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کررہا ہے جس میں دانتوں اور مسوڑوں کی صفائی یا علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی خرید و فروخت سمیت دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔

بین گلیور چین سے اشیا خرید کر آن لائن فروخت کرتا ہے، جبکہ بعض ایسے کاروباری افراد بھی اس سے منسلک ہیں جو آپس بھی خرید وفروخت کا کام کرتے ہیں، نواجوان کے کئی ڈینٹسٹ سے بھی روابط ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Dharti News Headlines 12 PM|لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM