پیر 01 مارچ 2021

’میرے باپ کی 27 بیویاں تھیں، 150 بچے ہیں‘

اوٹاوا(دھرتی نیوز ڈیسک) کینیڈا کے ایک نوجوان نے ٹک ٹاک پراپنے باپ اور فیملی کے بارے میں کچھ ایسے حیران کن انکشافات کیے ہیں کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔

دی سن کے مطابق اس 19سالہ نوجوان کا نام مرلین بلیک مور ہے جس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کا بیٹا ہے جو ایک سے زائد شادیاں کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس نے 27شادیاں کیں اور 150بچے پیدا کیے، جن میں سے ایک میں ہوں۔“

رپورٹ کے مطابق مرلین کے باپ کا نام ونسٹن بلیک مور ہے جو قبل ازیں بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہ چکا ہے۔ اسے 2018ءمیں برٹش کولمبیا کی عدالت نے اتنی زیادہ شادیاں کرنے پر گھر میں نظر بند کرنے کی سزا بھی سنائی تھی۔

عدالت میں بتایا گیا تھا کہ اس کی کئی بیویوں کی شادی کے وقت عمر 15سال سے بھی کم تھی۔ونسٹن اپنی اتنی بڑی فیملی کے ساتھ برٹش کولمبیا کے شہر باﺅنٹی فل میں رہتا ہے۔ مرلین کے علاوہ ونسٹن کی19سالہ بیٹی مورے اور 21سالہ بیٹا وارن بھی اپنی فیملی کے بارے میں دنیا کو سوشل میڈیا کے ذریعے بتا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کھیتوں پر بندروں کا حملہ۔ عجیب واقعہ

 مرلین نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ نہیں رہتا بلکہ امریکہ منتقل ہو چکا ہے۔ اس نے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ’ہم ایک ہی ایج گروپ کے 12بہن بھائی ہیں اور ہم سب کے نام ’M‘ سے شروع ہوتے ہیں۔ ہم سے اوپر کے ایج گروپ میں ہمارے 9بہن بھائی ہیں اور ان سب کے نام ’R‘ سے شروع ہوتے ہیں۔اسی طرح ہر ایج گروپ کے بہن بھائیوں کے نام ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حمزہ شہباز کی رہائی لیکن ضمانتی کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کیا رشتہ نکلا؟ حیران کن دعویٰ

ہم بہن بھائیوں کو سکھایا جاتا تھا کہ ہم اپنی حقیقی ماں کو ’مم‘ (Mum)کہیں گے جبکہ باقی تمام ماﺅں کو ’لفظ مدر‘ کے ساتھ ان کا نام لگا کر پکاریں گے۔

Facebook Comments


Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM Dharti News Local and International News Bulletin 02 PM Dharti News Headlines 12 PM|لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے Dharti News Sports Bulletin 7 PM Dharti News Germany and Europe News Bulletin 04 PM