جمعرات 25 اپریل 2024

اسلام آباد ایئر پورٹ میں داخلے کی کوشش پر گاڑی کی چیکنگ، اندر سے کیا کچھ نکلا؟ گاڑی میں سوار افراد گرفتار

ایئر پورٹ

 اسلام آباد (دھرتی نیوز)  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے افراد کی گاڑی سےبھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد ہونے پر گاڑی میں سوار دو ملزموں کا تحویل میں لے لیا گیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی کار پارکنگ چیک پوسٹ پر معمول کے مطابق چیک پوسٹ پر کی جارہی تھی کہ ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس ایف نے گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57 گولیاں، پانچ میگزین ،ایک شارٹ گن اور چھ کارتوس شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت حمزہ افتخار اور شفقت علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا موقف ہے کہ گاڑی سے ملنے والے اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم ملزمان ابتدائی تحقیقات میں لائسنس پیش نہیں کرسکے۔

Facebook Comments