جمعہ 23 اپریل 2021

پاکستانی کرکٹر نعمان علی نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کس کے نام کر دیا؟ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

نعمان علی

کراچی (دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نانا کے نام کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنے کیلئے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بدل گیا ہے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ میری بھرپور سپورٹ کی اور میری کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نانا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کا صلہ ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 03 PM Serena Hotel Quetta Blast – Dharti News Local and International News Bulletin 12:30 PM Dharti News Bulletin 03:30 PM Latest Pakistan News Bulletin – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Latest Pakistan News Bulletin – Dharti Nama – Dharti News Headlines 9:30 PM Dharti News Headlines 6 PM