جمعرات 25 اپریل 2024

بلاول کی اپنی بہنوں اور خالہ کےساتھ سیلفی چھا گئی

بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو ذرداری کی اپنی دونوں بہنوں اور خالہ کےساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔ جس میں ان کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور اُن کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جوکہ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اس فیملی سیلفی کو ناصرف شئیر کیا بلکہ اس کے کیپشن میں اپنی بہن بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

 گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا اور اس سلسلے میں جہاں بختاور کو دُنیا بھر سے برڈ ڈے کے پیغامات موصول ہوئے تو وہیں اُن کے اکلوتے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکاہے اور اسی سلسلے میں کل مہندی کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

 بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوئی ، جبکہ مہندی کی ایک سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی۔

Facebook Comments